empty
 
 
15.12.2022 10:16 AM
جی بی پی / یو ایس ڈی: 15 دسمبر کو یورپی دورانیہ کے لیے تجارتی منصوبہ۔ کمیٹمنٹ آف ٹریڈر۔ جی بی پی سائیڈ ویز رینج میں رُک گیا ہے


کل، کئی بہترین انٹری پوائنٹس تھے۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ کو دیکھیں اور معلوم کریں کہ اصل میں کیا ہوا تھا۔ صبح کے تجزیہ میں، میں نے آپ کی توجہ 1.2342 کی طرف مبذول کراوئی تھی اور اس سطح پر توجہ دیتے ہوئے فیصلہ کرنے کی سفارش کی۔ برطانیہ کی ایک مثبت افراط زر کی رپورٹ کے بعد اس سطح تک تنزلی اور مصنوعی بریک آؤٹ نے اضافہ کے رجحان کے اندر لانگ پوزیشنوں میں بہترین انٹری پوائنٹس بنائے تھے۔ پئیر تقریباً 60 پِپس تک بڑھ گیا۔ دوپہر میں، پاؤنڈ سٹرلنگ 1.2499 کی ریزسٹنس کی سطح پر پہنچ گیا جس کے بعد ایک غلط بریک آؤٹ اور فروخت کا اشارہ ملا۔ تاہم، فیڈ کے ریٹ کے فیصلے کی وجہ سے پاؤنڈ سٹرلنگ انٹری پوائنٹ سے تیزی سے 100 پِپس تک کمزور ہو گیا تھا۔

This image is no longer relevant

جی بی پی / یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشنز کب کھولیں

فیڈ کے مانیٹری سختی پر قائم رہنے کے فیصلے کے بعد پاؤنڈ سٹرلنگ نے اپنی جیت کا سلسلہ ختم کردیا۔ اس لیے اس کے مزید امکانات مبہم ہیں۔ آج، بینک آف انگلینڈ اپنا اجلاس منعقد کرے گا۔ اس کا فیصلہ بُلش رفتار کو شدید دھچکا پہنچا سکتا ہے کیونکہ ریگولیٹر ممکنہ کساد بازاری اور زندگی کے بحران کی قیمت کی وجہ سے کم جارحانہ سختی کا انتخاب کرے گا۔ بنک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلی نے ایک سے زیادہ بار اس طرح کی صورتحال کا ذکر کیا ہے۔ اگر پئیر میں کمی ہوتی ہے تو صرف 1.2343 کے مضبوط سپورٹ لیول کا مصنوعی بریک ڈاؤن اسے 1.2394 پر واپس آنے میں مدد کرے گا، جو سائیڈ ویز چینل کے درمیان ہے۔ لہذا، بُلز کو اس سطح سے اوپر بریک آؤٹ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ اگر وہ کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ پئیر 1.2439 کی ماہانہ بُلند ترین سطح تک پہنچ سکتا ہے۔ اگر قیمتیں اس سطح سے اوپر جاتی ہیں، تو یہ 1.2484 تک کی راہ ہموار ہو جائے گی جہاں میں منافع کو حاصل کرنے کی تجویز کرتا ہوں۔ اگر بیلز پئیر کو 1.2343 تک دھکیلنے میں ناکام رہتے ہیں، تو میں آپ کو مشورہ دوں گا کہ 1.2295 کا غلط بریک آؤٹ ہونے تک لمبی پوزیشنیں ملتوی کریں۔ اس سطح پر، موونگ ایوریج مثبت علاقے میں گزر رہے ہیں۔ آپ 1.2248 سے باؤنس پر فوری طور پر جی بی پی / یو ایس ڈی خرید سکتے ہیں جس کے لئے 30-35 پپس کی یومیہ تصحیح کو ذہن میں رکھ سکتے ہیں

جی بی پی / یو ایس ڈی پر مختصر پوزیشنیں کب کھولیں

پریس کانفرنس میں جیروم پاول کے تبصروں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، سیلرز نے کل طاقت دیکھائی۔ آج، بئیرز کو 1.2394 کی مزاحمتی سطح پر قابو حاصل کرنے کی ضرورت ہے اگر وہ تنزلی کے عمل کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ اس لیے، 1.2394 کا صرف ایک مضوط بریک آؤٹ 1.2343 کی سپورٹ لیول تک تنزلی کے امکان کے ساتھ اچھی فروخت کا اشارہ دے گا۔ بُلز اور بئیرز کا اس سطح کے لیے سخت مقابلہ کا امکان ہے جیسا کہ کل تھا۔ صرف ایک بریک آؤٹ اور اس سطح کا اوپر کی طرف دوبارہ ٹیسٹ فروخت کے مواقع فراہم کرے گا۔ پئیر 1.2295 تک کمزور ہو سکتا ہے۔ تاہم، بنک آف انگلینڈ کی میٹنگ اور امریکی ریٹیل سیلز کی رپورٹ سے پہلے اس میں شاید ہی کمی آئے گی۔ ایک زیادہ دور کا ہدف 1.2248 کی سطح ہوگی جہاں میں منافع کو حاصل کرنے کی تجویز کرتا ہوں۔ اگر یورپی دورانیہ میں جی بی پی / یو ایس ڈی میں اضافہ ہوتا ہے اور بئیرز 1.2394 پر کوئی توانائی نہیں دکھاتے ہیں، جس کا امکان بھی ہے، بُلز دوبارہ سبقت حاصل کر لیں گے۔ 1.2439 کا صرف ایک مصنوعی بریک آؤٹ مزید تنزلی کی طرف حرکت کے امکان کے ساتھ فروخت کا اشارہ دے گا۔ اگر بئیرز اس سطح پر کوئی سرگرمی نہیں دکھاتے ہیں، تو آپ 1.2484 کی اونچائی سے اُچھال پر فوری طور پر جی بی پی / یو ایس ڈی فروخت کر سکتے ہیں جس کے لئے 30-35 پپس کی یومیہ تنزلی کی تصحیح کو ذہن میں رکھا جا سکتا ہے۔

This image is no longer relevant

سی او ٹی رپورٹ

دسمبر 06 کی سی او ٹی رپورٹ (تاجروں کی کمٹمنٹ) نے لانگ پوزیشنز میں اضافہ اور شارٹ پوزیشنز میں کمی نوٹ کی ہے۔ بظاہر، جی بی پی بُلز کو یقین ہے کہ اضافہ کا رجحان برقرار رہے گا کیونکہ ایف ای ڈی کی جانب سے بڑے پیمانے پر ہاکش موقف اختیار کرنے کی توقع ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مستقبل قریب میں بنک آف انگلینڈ اور ایف ای ڈی کے درمیان شرح کا فرق کم ہو سکتا ہے۔ تاہم، گزشتہ ہفتے جاری کیے گئے یوکے کی کاروباری سرگرمیوں کے اعداد و شمار مایوس کن نکلے۔ اس نے واضح طور پر معیشت میں آنے والی کساد بازاری کا اشارہ دیا۔ برطانیہ کی جی ڈی پی رپورٹ توقع سے قدرے بہتر تھی۔ تاہم، اقتصادی سرگرمیوں میں سکڑاؤ کا مسلسل تیسرا مہینہ کساد بازاری کے بڑھتے ہوئے خدشات کی تصدیق کرتا ہے۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ بینک آف انگلینڈ افراط زر پر قابو پانے اور شرح سود میں اضافہ کرنے کے لیے پرعزم ہے، معاشی امکانات بہت ہی سنگین ہیں۔ یہ بتاتا ہے کہ قلیل مدتی اضافے کے باوجود تاجر انسٹرومنٹ کو خریدتے وقت کیوں محتاط رہتے ہیں۔ تازہ ترین سی او ٹی رپورٹ کے مطابق، مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں 5,852 سے 56,732 تک گر گئیں اور طویل غیر تجارتی پوزیشنیں 2,539 سے 2,8539 تک بڑھ گئیں۔ نتیجتاً، غیر تجارتی نیٹ پوزیشن ایک ہفتہ قبل -28,193 بمقابلہ -36,584 پر آئی ہیں۔ جی بی پی / یو ایس ڈی کی ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.1958 کے مقابلے میں 1.2149 تک بڑھ گئی۔

This image is no longer relevant

انڈیکیٹر کے اشارے

موونگ ایوریج

جی بی پی / یو ایس ڈی پئیر 30 اور 50 روزہ موونگ ایوریج سے اوپر تجارت کر رہا ہے جو کہ اشارہ ہے کہ بُلز اضافہ کا رجحان جاری رکھنے کی کوشش میں ہیں

نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

اگر جی بی پی / یو ایس ڈی میں اضافہ ہوتا ہے تو انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.2439 پر ریزسٹنس کے طور پر کام کرے گا

تکنیکی انڈیکیٹرز کی وضاحت

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی انڈیکیٹر (موونگ ایوریج کنسورجنس / ڈائیورجنس - کنورجنس / ڈائیورجن برائے موونگ ایوریج ) تیز ای ایم اے پریڈ 12 سُست ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 09

بولنجر بینڈز (بولینجر بینڈز) پریڈ 20

غیر کمرشل تاجر - قیاس آرائیاں کرنے والے جیسے ریٹیل تاجر، ہیج فنڈز، اور بڑے ادارے جو فیوچرز مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں اور کچھ ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

غیر تجارتی لانگ پوزیشنیں غیر تجارتی تاجروں کی کُل کُھلی لانگ پوزیشنز کو ظاہر کرتی ہیں۔

غیر تجارتی مختصر پوزیشنیں غیر تجارتی تاجروں کی کل مختصر کُھلی پوزیشن کو ظاہر کرتی ہیں۔

مجموعی طور پر غیر تجارتی نقد پوزیشن کا توازن غیر تجارتی تاجروں کی مختصر اور طویل پوزیشنوں کے درمیان فرق ہے

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback